ابنا: حبیب اللہ سیاری نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ایرانی بحریہ کے جوانوں نے شمالی بحر ہند ، باب المندب ، خلیج عدن ،بحیرۂ احمر اور بحیرۂ روم کے آزاد پانیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم لہرا دیا ہے۔ حبیب اللہ سیاری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دوسری تمام اقوام کی طرح ملت ایران کے بھی وسیع مفادات پاۓ جاتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ان پانیوں میں موجودگي سے متعلق اپنی عظیم طاقت دنیا والوں پر ثابت کردی ہے۔........ /169
12 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302470
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ آزاد پانیوں میں ایران کے پرچم کا لہرایا جانا اسلامی جمہوریہ کی طاقت کا مظہر ہے۔